اسکرپٹ: ٹرانسفرمیشن ڈاکٹر عمران یوسف

میں نے دیکھا ہے کہ اکثر لوگ بہت اچھے عہدوں پر، لاکھوں روپے ماہانہ کمانے کے باوجود بہت ہی غیر مطمئن اور بے چین ہوتےہیں۔ ابتدامیں یہ چیز کم ہوتی ہے، لیکن رفتہ رفتہ یہ بڑھتے بڑھتے ان کے اندر اسٹریس کی انتہا کو پہنچ جاتی ہے۔

‎یہاں تک کہ وہ تمام ظاہری چیزیں ہونے کے باوجود اپنی جاب سے نفرت کرنے لگتے ہیں۔

‎دراصل، آپ کہیں بھی جاب کرتے ہوں، اس میں تین شرائط اگر نہیں ہوں گی تو آپ کی جاب آپ کو کبھی اطمینان اور خوشی نہیں دے گی۔

‎وہ تین چیزیں کیا ہیں؟

1: Passion

‎جسے اردو میں آپ جنون کہہ لیجیے۔ اس کا مطلب ہےکہ آپ کیلئے کیا سب سے اہم ہے؟ کیا چیز آپ کے اندر بجلی بھر دیتی ہے؟ آپ کس قسم کے مسائل حل کرنا چاہتےہیں؟ اگر آپ کا دل آپ کے کام میں نہیں لگ رہا تو آپ کبھی اپنی جاب سے مزہ حاصل نہیں کرسکتے۔

2: Proficiency

‎اس کے اگلا مرحلہ ہے آپ کے کام کی بہتری کا۔ صرف جنون یا پیشن کافی نہیں ہے۔ اگر آپ کو اس کام کو بہترین طور پر کرنے کا سلیقہ نہیں آتا تو بھی آپ اپنے کام سے بے چین رہیں گے۔اس لیے اس کام کو سیکھنا ضروری ہوتا ہے۔

3: Profitability

‎یعنی آپ جو کام کررہے ہیں، جہاں جاب کرتے ہیں، آپ کواس کا معاوضہ کتنا ملتا ہے۔ کیریر میں کامیابی ضروری ہےکہ آپ جو کام بھی کرتے ہیں، اس میں آپ کو مناسب سے بہتر معاوضہ بھی ملتا ہو۔ البتہ امیر ہونا الگ چیز ہے، مناسب معاوضہ ملنا الگ بات ہے۔

‎ایک اہم سوال؟

‎چلیے، آپ مجھے بتائیے کہ آپ جہاں بھی جاب کرتے ہیں، کیا آپ کے اندر یا آپ کی جاب میں یہ تینوں خوبیاں پائ جاتی ہیں؟

‎نیچے کمنٹ میں آپ کی رائے کا انتظار رہے گا۔

میاں بیوی کا رشتہ

میاں بیوی کا رشتہ

میاں بیوی کا رشتہ میاں بیوی کا رشتہ کیا ہے؟ بدقسمتی سے ہمارے معاشرے میں میاں بیوی کے رشتے کو جنسی تسکین کا ذریعہ سمجھا جاتا ہے۔ ہم یہ سمجھتے

Read More »
Scroll to Top