
Celebrated 127th Philippine Independence in Karachi
On June 16, 2025, Dr. Muhammad Imran Yousuf, Honorary Consul General of the Philippines in Karachi, brought the celebration of the 127th Philippine Independence to Karachi, marking 76 years of
کیا آپ پر دفتر یا کام کا بہت اسٹریس ہے؟ آپ کسی نجی ادارے میں کام کرتے ہیں یا ملٹی نیشنل کمپنی میں ملازم ہیں؟اس سوال کا جواب اکثریت سے اثبات میں ملے گا۔ آج اکیسویں صدی میں اگر ٹکنالوجی نے کاموں کی رفتار کو تیز کردیا ہے تو
انسان دوڑ میں خود کو آگے سے آگے لے جانے کی حرص میں شدید ذہنی دباؤ اور کرب سے دوچار ہے۔یہی وجہ ہے کہ ذہنی صحت کے مسائل میں اسٹریس یا کرب سرفہرست ہے۔ بین الاقوامی تحقیقات بتاتی ہیں کہ اس وقت 60 فیصد سے زائد آبادی پوری دنیا میں کام کے کرب (Work stress) کی اذیت جھیل رہی ہے۔ چنانچہ کام کے کرب کی وجہ سے ہر سال اوسطاً 26 بلین ڈالر کی دوائیں خریدی جاتی ہیں اور 95 بلین ڈالر کا پیداوارینقصان اداروں کو ہوتا ہے۔ مالیاتی اداروں، خاص کربینکوں اور سیکورٹی اداروں میں کام کرنے والے افراد کام کے کرب سے بہت زیادہ متاثر ہوتے ہیں۔
گر ذہنی کرب یا اسٹریس کی وجہ سے آپاپنےدفتر یا کام کی جگہ پر درست کارکردگی دکھا نہیں پارہے یا آپ کی کارکردگی متاثر ہورہی ہےیا آپ خود کو توانا محسوس نہیں کرپارہے تو آپ کی جاب یا آپ کا کاروباری خطرے میں پڑسکتا ہے۔ اور، یہ اس بات کی علامت ہے کہ آپ فوری طور پر اس کے حل کیلئے اقدام کریں۔عموماً
اپنے دن کا آغاز ورزش سے کیجیے۔ آپ کے دن کا پہلا گھنٹہ آپ کے دن کے اگلے تئیس گھنٹوں کی تشکیل کرتا ہے۔ اس لیے، آپ صبح سویرے سورج طلوع ہونے کے ساتھ ہی (بلکہ سب سے بہتر ہےکہ اذانِ فجر کے ساتھ
اٹھیں اور پھر تقریباً پندرہ سے بیس منٹ کی ورزش ضرور کیجیے۔ ورزش کرنے کیلئے زیادہ اہتمام کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ کیونکہ یہ دیکھا گیا ہے کہ جو لوگ زیادہ اہتمام کے چکر میں رہتے ہیں، وہ ورزش کرہی نہیں پاتے۔ آسان یہ ہے کہ گھر میں ایک جگہ پر ہلکی پھلکی اچھل کود کیجیے۔ اٹھک بیٹھک لگا لیجیے۔ اور کچھ دیر رسی کود لیجیے۔ آپ کیلئے ابتدا میں یہی کافی ہوگا اور اس سے آپ کے اسٹریس میں خاصی بہتری آئے گی۔ سب سے بڑھ کر، آپ اپنے دفتر وقت پر پہنچنے کے قابل ہوں گے-
تصادم اور جھگڑوں سے بچئے، کیوں کہ ان سے جسمانی اور جذباتی صحت پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ عموماً دفتری سیاست بہت زیادہ کرب کا ذریعہ بنتی ہے۔ سیاست کا پیش خیمہ عموماً چھوٹے چھوٹے مسائل اور معمولی اختلافات ہی ہوتے ہیں جو وقت کے ساتھ ساتھ بڑھتے بڑھتے دشمنیوں کی شکل بھی اختیار کرجاتے ہیں۔ کم از کم آپ ذہنی کرب کے مریض تو ضرور بن جاتے ہیں۔۔
اپنے دفتر میں آپ کی جو ضروریات ہیں، ان سے خوب واضح طور پر آگاہ ہوں۔ یہ تبھی ممکن ہے کہ آپ کو اپنی ذمے داریوں اور فرائض کا خوب شعور ہو۔ آپ جانتے ہوں کہ آپ کو صبح سے شام تک کیا کرنا ہے اور کیا نہیں کرنا ہے۔ یہ دونوں ہی اہم نکات ہیں۔ آپ اپنی ذمے داریوں سے کم کریں گے تو آپ کیلئے مسائل پیدا ہوں گے اور زیادہ کریں گے، تب بھی آپ کومایوسی ہوگی۔ توازن بہترین حکمت عملی ہے۔
جسم کو آرام سے رکھیے۔ بعض اوقات کام کرنے کی نشست یا وہ جگہ آپ بیٹھ کر کام کرتے ہیں، اتنی بے آرام ہوتی ہےکہ اس سے ذہنی دباؤ پیدا ہوتا ہے۔ جی ہاں، ظاہری نشست بھی آپ کو ذہنی بیماری میں مبتلا کرسکتی ہے۔ ایک صاحب جو ایک ادارے میں کمپیوٹر آپریٹر تھے، ان کی گردن اور سر میں درد رہتا تھا۔ انھیں مشورہ دیا گیا کہ وہ اپنی کرسی کو اوپر نیچے کرکے دیکھیں کہ کمپیوٹر پر کام کرتے ہوئے ان کا سر، گردن اور کمر سیدھے رہیں۔ انھوں نے اس مشورے پر عمل کیا تو چند ہی روز میں ان کا دردِ سر اور بے کیفی خواب ہوگئی جو اُن کی تھکن اور الجھن کا بڑا ذریعہ بنی ہوئ تھی۔ ایسے ہی آپ اپنی نشست اور اپنی جگہ پر مناسب روشنی، ہوا اور آرام وغیرہ کا جائزہ لیجیے۔
ایک ساتھ کام کرنے کی غلطی نہ کیجیے۔ یہ ہمارے ہاں دفاتر میں عام روش ہے کہ کاموں کی زیادتی ہوتی ہے تو لوگ اس کا حل Multitaskingمیں نکالتے ہیں۔ ایک ساتھ کئی کام کرنے سے کارکردگی کبھی نہیں بڑھتی، ہاں دباؤ ضرور بڑھتا ہےا ور کارکردگی کم ہوتی ہے۔ کئی کام ایک ساتھ کرنے کی بجائے ان کے جلد حل کیلئے متبادل طریقے تلاش کیجیے اور اپنے کسی دوست یا مینٹور سے مشورہ کرلیجیے۔
On June 16, 2025, Dr. Muhammad Imran Yousuf, Honorary Consul General of the Philippines in Karachi, brought the celebration of the 127th Philippine Independence to Karachi, marking 76 years of
We were honoured to host Qazi Muhammad Anwar, former President of the Supreme Court Bar Association of Pakistan and esteemed constitutionall lawyer. His unwavering integrity and principled advocacy have significantly
Dr. Imran Yousuf conducted a training session on Workplace Ethics and Professionalism at the National Institute of Public Administration (NIPA), Karachi, on 30th May, 2025. The session was part of
Honoring Excellence: Dr. Imran Yousuf presents his latest publications to Jahangir Siddiqui, Founder of JS Group, at JS tower. A moment of mutual resect and admiration between two influential figures.